قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئر مین راجہ محمد اشتیاق کی برمنگھم واپسی
دوست احباب نے ملاقات کی اور راجہ محمد اشتیاق کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی ، راجہ محمد اشتیاق کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور اُن کی رہائش گاہ کی فضا درود پاک کے ورد سے معطر ہو گئی ۔
برمنگھم ( ایس آر ٹی وی )تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئر مین راجہ محمد اشتیاق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودیہ سے واپس برمنگھم پہنچ گئے ہیں جہاں مبارک باد دینے والے برمنگھم میں مقیم پاکستانیوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔ پاکستانی کمیونٹی پھولوں کے ہار اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے راجہ محمد اشتیاق کو آقائے دو جہاں ﷺ کے گھر سے واپسی پر اُن کا والہانہ استقبال کر رہے ہیں اور اُن کو مبارک بادوں کے انبار دے رہے ہیں ۔ برطانیہ کی ممتاز شخصیات جن میں پرویز مغل ، چیئر میں چوہدری شوکت علی اور برطانیہ کے مایہ ناز اور سینئر صحافی رب نواز چغتائی اور صحافی شفقت رانا نے راجہ محمد اشتیاق کو مبارک دینے کے لئے اُن کی رہائش گاہ کا رُخ کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر اللہ کی بارگاہ کا طواف کرنے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری جیسی سعادت پر مبارک باد دی اور اُن دعاؤں کی التماس کی ، اس موقع پر راجہ محمد اشتیاق نے آنے والے تمام مہمانوں کو آب زم زم اور مدینہ کی خاص کھجور ’’اجوا ‘‘ کا تحفہ دیا اور اُن کی
تواضع کی ۔راجہ محمد اشتیاق نے بتایا کہ انہوں نے تمام دوست احباب کے لئے خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ پر دعائیں مانگیں اور پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لئے اللہ کے حضور التجا کی ۔ راجہ محمد اشتیاق نے سعودی عرب میں گزارے لمحات کو زندگی کے سب سے بہترین لمحے قرار دیتے ہوئے کہا کہ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام اُمت مسلمہ کو عمرہ اور حج جیسی سعادت حاصل کرنے کی توفیق دے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اُمت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی مالا میں پروئے اور سب کے دُکھ تکالیف دُور ہوں ۔ اس موقع پر پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی ۔ شرکا نے دعائیہ کلمات کہتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمارے وطن عزیز پاکستان کی خیر کرے اور پاکستان کو نظر بد سے بچائے ، سب کا کہنا تھا کہ خواہ ہم پاکستان سے دُور ہیں لیکن ہمارے دل پاکستان اور وہاں کے مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ہی دھڑکتے ہیں ۔ ملاقات کے اختتام پر اُمت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے دُعا کی گئی ۔ اس موقع پر راجہ محمد اشتیاق کی آمد پر خوشی کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ اس موقع کی کچھ یادگار تصاویر