یورپ سے
غفور قریشی کی طرف سے دوستوں کے اعزاز میں شاندار عشائیہ
برمنگھم ( ایس آر ٹی وی ) پاکستان پریس کلب سپین کے سابق صدر اور سینئر صحافی غفور قریشی نے کابل دربار برمنگھم میں دوست احباب کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا جس میں آصف جٹ ، رانا شفیق آف شیخوپورہ ، سپین کے سینئر صحافی شوکت اسلام چوہان اور شفقت رضا نے شرکت کی ، اس موقع پر سپین میں رہتے ہوئے اکھٹے گزارے ہوئے لمحات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ تمام احباب نے غفور قریشی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عشائیہ کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر میزبان عشائیہ غفور قریشی نے تمام احباب کو کہا کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت عشائیہ کے لئے نکالا جس کے لئے میں سب کا مشکور ہوں ۔اس موقع کی تصویر