یورپ سے

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی کا انعقاد

ایتھنز(رپورٹ رانا مدثر مصطفےٰ) منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام 29ویں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مقامی دیموس ہال میں منعقدہ 29ویں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب میں کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات محبت، امن اور اخلاقیات کا کامل نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مادی دور میں ہمیں سیرت النبی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے اپنے کردار اور اخلاق کو سنوارنے کی اشد ضرورت ہے۔ آقا کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں دوسروں کے حقوق کا تحفظ، عزتِ نفس کی پاسداری اور برائیوں سے اجتناب کو یقینی بنانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کا اُسوۂ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت، عزت و آبرو کا تحفظ، اور محبت و امن کا فروغ دینِ اسلام کے بنیادی اُصول ہیں۔ اگر ہم دنیا و آخرت کی کامیابی چاہتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے دلوں کو حضور نبی اکرم ﷺ کی محبت سے منور کریں اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن ہوں۔
اس عظیم الشان محفل میں یورپ بھر سے ممتاز شخصیات، پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی نمائندوں نے شرکت کی۔ منہاج یورپین کونسل کے صدر بلال اُپل، سویڈن سے ایم کیو آئی کے صدر بابر شفیع شیخ، جنرل سیکرٹری احمد جاوید وڑائچ بھی موجود تھے۔ یونان بھر سے پاکستانی کمیونٹی بڑی تعداد میں موجود تھی۔ دور دراز علاقوں سے منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان کے تمام ذیلی مراکز سے صدور وناظمین نے کارکنان و محبان نے بسوں اور گاڑیوں میں قافلوں کی صورت میں شرکت کی اور اس روحانی اجتماع کا حصہ بنے۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مطیع اللہ صاحب اور ننھی بیٹی عمرہ بنتِ عبد الرشید نے حاصل کی جس کے بعد نعت خواں حضرات شاہد اکرم، ارشد محمود، محمد حسنین، احسن سیفی، امانت علی اور محمد افضال ماراتھونا اور صداقت جاوید نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے نعت خوانوں کے کلام کے دوران نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری سے ہال گونجتا رہا جبکہ نقابت کے فرائض قاری مدثر مصطفیٰ اور احمد فراز نے سر انجام دئیے۔
محفل کے اختتام پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ نے آنے والے تمام مہمانوں اور بالخصوص منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان کے جملہ فورمز کے زمہ داران کا شکریہ ادا کیا ، اس پروگرام میں بذریعہ قرعہ اندازی 5 عدد عمرے کے ٹکٹس دئیے گئے ضیافت کا اہتمام YES ٹریولز کی جانب سے کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button