یورپ سے

فائنل کال ، پی ٹی آئی ڈنمارک بھی سڑکوں پر نکل آئی

کوپن ہیگن(ایس آر ٹی وی)تحریک انصاف ناروے کے سابق صدر اور سینئر عہدیدار چوہدری مدثر علی عمران خان کی فائنل کال کی تقریب کے سلسلے میں کوپن ہیگن پہنچ گئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں خواتین و حضرات سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں پی ٹی آئی ڈنمارک کے سابق صدر عمران محبوب ، چوہدری ایوب، لبنیٰ الٰہی ،نواز سندھو اور دیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں چوہدری مدثر علی نے تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ اور کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان کے نعرے لگائے۔ تقریب میں ڈنمارک کے کارکنوں کے لیے قاسم سوری، فیصل جاوید اور دیگر رہنماؤں کے ویڈیو پیغامات بھی پیش کئے گئے۔ ۔تقریب میں ٹیپو بھائی، محمد محسن ،عمران رضوان، محترمہ بیلا جاوید، مظہر ،وسیم علی، عامر خان اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پراسٹیج سیکرٹری کے فرائض سید رضوان قادری نے سر انجام دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button