انٹرٹینمنٹ

انڈین پنجابی فلم چھڈ دلا میریا کی شوٹنگ مکمل ہو گئی

برمنگھم ( شوبز رپورٹر ) انڈین پنجابی فلم ’’چھڈ دلا میریا ‘‘ کی شوٹنگ انگلینڈ کے مختلف مقامات پر مکمل ہو گئی ، اس فلم کے رائٹر گرلوو سنگھ ، ڈائریکٹر گوروو ببر ہیں جبکہ ستاروں میں گُر جائز ، کشش ، بدر خان ، شفقت رانا، وکی رانا اور دیگر شامل ہیں ، فلم کی ایڈیٹنگ کا کام دسمبر میں شروع ہو گا اور فلم ڈبنگ کے عمل سے گزرتی ہوئی فروری میں انگلینڈ سمیت دنیا بھر کے سیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ اس فلم کے ڈائریکٹر کے کریڈٹ پر دلجیت دو سانجھ کی فلم سجن سنگھ رنگروٹ سر فہرست ہے ۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے گوروو ببر نے کہا کہ فلم ایک معاشرتی سٹوری ہے ، جس میں انگلینڈ میں رہنے والے غیر ملکی طالب علموں کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے ، کچھ لوو سٹوری ہے اور جذبات سے بھر پور فلم بہت جلد ناظرین دیکھ سکیں گے ، موسیقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے گوروو ببر نے کہا کہ فلم کے گیت بہت دیر تک لوگ یاد رکھیں گے ، فلم میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں اور انڈین سارے گاما پا کے ونر کمل خاں نے گیت گائے ہیں ۔ ناظرین کو فلم کی نمائش کا شدت سے انتظار ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button