انٹرٹینمنٹ

نیلم منیر کی شادی کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی مزید تصاویر کے بعد اب ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

نیلم منیر نے گزشتہ ہفتے اپنی مایوں کی تصاویر کے ساتھ اپنی شادی کی تقریبات کے آغاز اور دبئی میں نکاح کے بعد دولہا کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔آفیشل فوٹوگرافر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیلم منیر کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اداکارہ کو سرخ رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے جیون ساتھی نے روایتی پاکستانی دولہے کی طرح شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں نیلم منیر مسکراتی ہوئی بڑی ہی دلکش لگ رہی ہیں، جبکہ اس دوران دولہے نے اپنی دلہنیا کو پھول بھی پیش کیا اور نیلم منیر نے اپنے ساتھی کو انگوٹھی بھی پہنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button