انڈیا نہ بھی آیا تو بھی پاکستان انڈیا میں جاکر ضرور کھیلے گا ،مبصرین

برمنگھم (نمائندہ خصوصی ) دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے انڈیا کے پاکستان آکر کرکٹ میچز کھیلنے سے انکار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پہلے بھی انڈیا پاکستان آکر کھیلنے سے انکاری تھا لیکن پاکستانی ٹیم پھر بھی انڈیا جا کر ورلڈ کپ کے میچز کھیل کر آئی تھی ، لوگوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نہ کوئی رعب ہے اور نہ ہی ان کی کوئی پالیسی ہے ، کب کوئی ٹیم کا کھلاڑی نکال دیا جائے اور کب کون ٹیم میں آجائے اس عمل کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ، کوچ ، سینئر کوچ ، مینجر ، چیئر مین ، ایگزیکٹو ممبرز سب تنخواہیں لے رہے ہیں سب نے مل کر ہاکی کی طرح اب کرکٹ کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ کو جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا کسی دوسری جگہ میچز نہ کھیلائے جائیں ، اور آئندہ جو چار ٹورنامنٹس انڈیا میں ہو رہے ہیں اُن میں پاکستانی ٹیم کو جانے سے روکا جائے ، اوورسیز کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ بزدلانہ فیصلے کرتا ہے وہ پاکستانی ٹیم کو انڈیا جا کر ضرور کھیلائے گا ۔۔۔