تازہ ترین
احتجاج مؤخر کی خبر بالکل غلط ہے،شیخ وقاص

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیخ وقاص اکرم نے احتجاج مؤخر کرنے خبروں کو غلط قرار دیدیا۔
برمنگھم ( ایس آر ٹی وی ) برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ خبریں غلط ہیں کہ ہم احتجاج مؤخر کر رہے ہیں، احتجاج موخر کرنا مسئلے کا حل ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مربوط طریقے سے مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، جب تک کوئی پختہ اقدام نہیں لیا جاتا، 24 نومبر کا احتجاج مؤخر نہیں ہو گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات ہوتے اور ہمارے لوگ رہا ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی بھی رہا ہوتے تو پھر بات ہو سکتی تھی۔