یورپ سے

خواب سہانا ٹوٹ گیا ، اوورسیز کی مخصوص نشستوں کا بل کثرت رائے سے مسترد

 قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو مخصوص نشستیں دینے کا بل کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔

برمنگھم ( ایس آر ٹی وی )کمیٹی میں نور عالم خان کا ممبر پارلیمنٹ پر دہری شہریت ترک کرنے کا بل زیر بحث آیا۔ نور عالم خان نے کہا کہ اوورسیز یا دہری شہریت رکھنے والوں کو مخصوص نشست دی جا سکتی ہے۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی عالیہ کامران نے بھی نور عالم کے بل کی مخالفت کی۔

نور عالم خان کا عدالتوں سے توہین عدالت اختیار لینے کا بل بھی زیر بحث آیا، جس میں کہا گیا کہ توہین عدالت کا ثاقب نثار غلط استعمال کرتے رہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ توہین عدالت کا قانون ختم ہونے کے بجائے کوئی بہتر قانون آنا چاہیے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ توہین عدالت قانون آمر کا بنایا ہوا ہے، منتخب پارلیمنٹ کو اس کا قانون بنانا چاہیے۔

کمیٹی اجلاس میں نور عالم خان نے توہین عدالت کا قانون واپس لے لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button