یورپ سے
راجہ محمد اشتیاق عمرہ کی سعادت کے بعد واپس برمنگھم پہنچ گئے

برمنگھم (ایس آر ٹی رپورٹ) قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئر مین راجہ محمد اشتیاق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس برمنگھم پہنچ گئے جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے انہیں خوش آمدید کہا ، اس موقع پر راجہ محمد اشتیاق نے کہا کہ میں طواف کعبہ اور روضہ رسول ﷺ حاضری میں تمام اُمت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے جس جس نے دُعا کا کہا اُن سب کے لئے بھی دعا کی ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ میری یہ حاضری قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو یہ سعادت حاصل ہو آمین



