انٹرٹینمنٹ

معروف بھارتی اداکار کارتک آریان کو اپنی غربت کا زمانہ یاد آگیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ جب انکی فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو رہی تھیں تو اس وقت انھیں اپنے فلیٹ کا کرایا دینا بھی مشکل پڑتا تھا، وہ بڑا عجیب دور تھا۔گوالیار سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ کارتک آریان ان دنوں ہدایتکار انیس بزمی کی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں، جو آج ریلیز ہوگئی ہے۔تاہم کارتک آریان کو کیریئر میں کامیابیاں ملنے سے قبل کافی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے انھیں مالی مسائل بھی درپیش رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button